ملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد میں تراویح ، خصوصی دعائیں

Apr 14, 2021 | 10:39:AM
ملک بھر میں آج پہلا روزہ، مساجد میں تراویح ، خصوصی دعائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور نعمتوں کا مہینہ ہے، ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے، مساجد میں تراویح کا اہتمام اور مہلک وبا سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 پہلی سحری کا اہتمام ملک کے تمام شہروں میں ایک ساتھ کیا گیا۔ پہلی سحری کیلئے گھروں میں خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ خواتین نے گھروں میں پکوان تیار کئے۔ مساجد میں نمازوں اور تراویح کا اہتمام کورونا ایس او پیز کے تحت کیا گیا۔ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت کارپٹ بھی نہیں بچھائے گئے تھے۔ مہلک وبا سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، آج پہلا روزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں قوم ایک دن روزہ رکھے گی، آج پشاور سے ایسا فیصلہ ہوا ہے جو پاکستان کیلئے وحدت کا پیغام ہے، اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے، کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعائیں کی جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں سلیم مانڈوی والا کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھرموخر