ملک بھر میں15 ستمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

Sep 13, 2023 | 12:31:PM
محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 15 ستمبر سے خلیج ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونگی۔ 15 سے 20 ستمبر تک ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان،کومل اسلم، روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ 15 ستمبر سے خلیج ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہونگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر تک ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا۔ 

16 سے 20 ستمبر تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  16 سے 18 سمتبر لکی مروت، فیصل آباد، کرک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ17 سے 19 ستمبر تک سوات، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ یے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 تک مری، گلیات، کشمیر، سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے 3 روز بعد شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ بارش برسنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور موسم میں بہتری  متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حرارت کم سے کم  28 جنکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سید مراتب علی روڈ174،مال روڈ161،یوایس قونصلیٹ144شرح ریکارڈ، فیز 5 ڈی ایچ اے میں 133اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم ابر آلود ہے،دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

 خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔