ڈالر کا ریٹ مزید کم،روپے کی قدر بڑھ گئی

Oct 13, 2023 | 10:49:AM
ڈالر کا ریٹ مزید کم،روپے کی قدر بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر بڑھ گئی،ڈالر کی قدر میں مسلسل 30 ویں روزبھی کمی دیکھی گئی،انٹربینک میں ڈالر78 پیسے سستا ہوکر277 روپے 80 پیسے پرآگیا۔

گزشتہ روز  ڈالر کی قیمت 93 پیسے کمی سے 278.58 روپے پر آگئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر  278 روپے تک گرا, اوپن مارکیٹ میں کمی کے باوجود دیگر کرنسیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 347 روپے پر آگیا،اماراتی درہم  1 روپے مہنگا ہوکر 76.20 روپے  اور سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 74 روپے 20 پیسے پر آگیا جبکہ   اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر برقرار رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 10ویں سیشن میں تیزی کا رجحان ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 180 پوائنٹس بڑھ کر 48953 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کمی ہوئی،جس کے بعد 6 اکتوبر تک ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت نےعہدہ چھوڑ دیا