ذہنی صحت کیلئے آگاہی مہم چلانےپر دیپیکا پڈکون کو تنقید کا سامنا کیوں کر نا پڑا؟

Oct 13, 2022 | 10:18:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ذہنی صحت کیلئے آگاہی دی، لوگ سمجھے دواساز کمپنی سے پیسے مل رہے ہیں، دپیکا پاڈوکون
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم کچھ اچھا کام کرتے ہیں، اس پر تنقید ہوتی ہے۔ بھارت میں زیادہ تر افراد کے لیے صرف یہی بات بہت بڑی ہوتی ہے کہ ذہنی صحت سے متعلق ان کے مسئلے کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دپیکا نے کہا کی جب میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہی تھی تو کئی لوگ یہ سمجھے کہ میں کسی فلم کی پروموشن کے لیے ایسا کر رہی ہوں، بہت سوں کا یہ بھی خیال تھا کہ مجھے کسی دواساز کمپنی نے اس کام کے پیسے دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ’’ میں بھی ذہنی مسائل کا شکار رہی ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ تجربہ بھی ہوا اور اس نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی‘‘۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اس بات کی فکر نہیں تھی کہ میں کتنا کما رہی ہوں۔دپیکا نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جب میں اس دنیا سے جاؤں گی تو یہاں کیا چھوڑ کر جاؤں گی؟ اور ایسا کیا کام ہوسکتا ہے کہ میری بعد بھی لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال سکے؟