رستم لاہور دنگل کا  25 سال بعدباضابطہ آغاز

Nov 13, 2022 | 19:15:PM
رستم لاہور دنگل کا  25 سال بعدباضابطہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رستم لاہور دنگل کا  25 سال بعدباضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ رستم لاہور دنگل کے لیے پہلوان کا انتخاب کرنے کے لیے ٹرائلز شروع ہوچکے ہیں۔ صدر لاہورریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے کہا کہ شہباز شریف اسٹیڈیم چائنہ سکیم میں پہلے مرحلے کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں۔ ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں موتی پہلوان نے ندیم گجر پہلوان کو چت کیا، واصف پہلوان نے بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم گوگا پہلوان نے شہزاد پہلوان کو چاروں شانے چت کیا ۔ مہراکرم عرف کالاپہلوان نے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز ساندہ میں کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے کہا کہ رستم لاہور دنگل کے ٹرائلز کا وعدہ پورا کردیا ہے اور رستم لاہور دنگل پوری شان و شوکت سے کروائیں گے۔