’’پاکستان اور  آذربائیجان بھائی بھائی‘‘ 

Nov 13, 2021 | 20:04:PM
آذربائیجان ، پاکستان، پرچما
کیپشن: باکو میں پاکستان اور آذربائیجان کے پرچم لگے ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ترکی اور آذربائیجان سے دوستی اپنی مثال آپ ہے، اور اس بات کا عملی مظاہرہ اکثر و بیشتر دیکھنےمیں آتا ہے۔ اسلام آباد میں تعینات آذربائیجان کے سفیر  کا تازہ ٹویٹ پاک آذری تعلقات کی بہترین غمازی کرتا ہے۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی خبر کے مطابق پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک دیوار پر آذربائیجان اور پاکستان کے پرچم لگے ہوئے ہیں اور جن کے درمیان میں’ بھائی‘ لکھا ہوا ہے۔ ایسی مثالیں دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’ پاکستان آذربائیجان بھائی بھائی‘‘۔

دوسری جانب ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی ہیرو اینجن آلتان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو  پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گو  کہ ترکی اور آذربائیجان دو الگ الگ ملک ہیں لیکن ہماری ثقافت، تاریخ اور مذہب ایک ہے، ہم ایک ہی پرچم کے نیچے متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں سےجنسی زیادتی۔۔یورپ نمبر ون۔۔رواں سال آن لائن کیسز کی تعداد 10 لاکھ