پاکستان میں رواں سال خسرہ سے کتنی اموات کا خدشہ،جانیے

Nov 13, 2021 | 10:35:AM
خسرہ ،اموات،خدشہ،امکان
کیپشن: خسرہ کا شکا ر بچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)ملک بھر میں پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال خسرہ کے چار گنا زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ اب تک اس مرض کے نتیجے میں پورے ملک میں 800 سے زائد بچوں کی اموات ہو چکی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض اطفال اور سرکاری حکام نے خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ما ہرین نے والدین سے درخواست ہے کہ پیر 15 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کا کہنا تھا کہ اس سال اب تک خسرہ کے 8357 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس بیماری سے اب تک 127 اموات کی تصدیق ہوئی ہے لیکن خسرہ کی شرح اموات کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ اب تک اس بیماری کے نتیجے میں 800 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہوں گے کیونکہ خسرہ ایک انتہائی تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور وہ بچے جنہیں اس مرض کے خلاف حفاظتی ٹیکے نہ لگے ہوں ان میں شرح اموات کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا