تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Mar 13, 2024 | 09:41:AM
خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

رمضان کے پہلے عشرہ میں شہر لاہور میں بادلوں کا بسیرا، شہر کا موسم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست پر آگیا۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 299 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 229، کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح 301ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ204،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 231ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام کے بعد وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ:گیس لیکج سے دھماکا، خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق ،2زخمی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن بھر موسم سرد اور خشک رہے گا لیکن رات کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات، چاغی، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، چاغی، سمیت دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم رات کو سکھر، دادو، لاڑکانہ، موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکھر، خیرپور اور جیکب آباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کی وجہ سے شہری بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے کئی درخت گرگئے۔ ادھر بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پنچگور اور نوشکی میں بھی بادل برسے جبکہ نوکنڈی، مچھ، دالبندین اور دیگر علاقے ریت کے طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔