میری ٹائم مشقیں۔۔پاک بحریہ کا میزائل کا کامیاب مظاہرہ۔امیر بحر کا اظہار اطمینان

Mar 13, 2022 | 21:58:PM
 میری ٹائم۔ مشقیں۔پاک بحریہ۔میزائل۔ مظاہرہ۔امیر بحر ۔اظہار اطمینان۔ سی اسپارک 22
کیپشن: جہاز سے میزائل فائر کیا جا رہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے فائر پاور کے شاندار ڈسپلے کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلوں اور تارپیڈو کی فائرنگ کے ذریعے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ 
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ لائیوویپن فائرنگ کے دوران دیگر مسلح افواج کے سینئر افسر بھی موجود تھے۔فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہاز اور آبدوز نے کامیابی سے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور تیاری کی توثیق کی۔ لائیوویپن فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 22کے  سی فیز کے اختتام پرکیا گیا۔ 


مشق کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں اورحربی تیاری کی جانچ اور توثیق تھا۔اس موقع پر امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور قومی بحری مفادات کے دفاع کےلئے اس کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسروں hور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔سربراہ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک بحریہ جنگ کے تمام شعبوں میں ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز سے لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔خالد مقبول صدیقی کے فیصلے سے مطمئن ،ایم کیو ایم حق اور سچ کے پیمانے کیساتھ کھڑی ہوگی ،گورنر سندھ