بیمار ماں کی دوا کیلئے نکلنے والی یوکرینی خاتون روسی فائرنگ سے ہلاک

Mar 13, 2022 | 13:38:PM
یوکرینی خاتون ہلاک، فائل فوٹو
کیپشن: یوکرینی خاتون ہلاک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی ٹینک نے کیف میں ایک یوکرینی خاتون کو اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے گھر سے اپنی بیمار ماں کے لیے دوا لینے نکلی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ولیریا مکسیتسکا نامی یہ خاتون یو ایس ایڈ پارٹنر آرگنائزیشن کے لیے کام کرتی تھی جسے مبینہ طور پر کیف کے قریب ایک قصبے میں اس کی ماں اور ڈرائیور کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ ولیریا نے دراصل روس کے محاصرے میں رہنے والے باشندوں کی مدد کے لیے کیف میں رہنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم جب ولیریا کی والدہ ایرینا کی دوا ختم ہوگئی تو انہوں نے جانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ایک روسی ٹینک نے ولیریا، اس کی والدہ ایرینا اور ان کے ڈرائیور یاروسلیو پر اس وقت گولی چلادی جب وہ ایک روسی قافلے کو کیف کے مغرب میں ایک راستے سے گزرنے کے لیے پیچھے ہٹ رہے تھے۔

 یو ایس ایڈ کی منتظم سمانتھا پاور نے واقعے میں تینوں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمونکس کی ملازمہ ولیریا کو روسی فوج نے ہلاک کردیا۔

 This is my staff member Valeriia (Lera) Maksetska ????????. She was killed in a village west of Kyiv while trying to get medication for her sick mother. pic.twitter.com/Zbm4prqFRv