اردن : آکسیجن کی معطلی کے باعث کورونا کے 6 مریض چل بسے، وزیر صحت اور ہسپتال سربراہ مستعفی

Mar 13, 2021 | 20:56:PM
اردن : آکسیجن کی معطلی کے باعث کورونا کے 6 مریض چل بسے، وزیر صحت اور ہسپتال سربراہ مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اردن کے سرکاری ہسپتال میں آکسیجن کی معطلی کے باعث کورونا کے چھ مریض چل بسے۔ اردن کے وزیر صحت نذیرعبیدات مستعفی ہوگئے۔ 
سالٹ شہر میں نئے کھولے گئے ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکت کے باعث عوام میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ وہ سالٹ پبلک ہسپتال میں ہونے والے واقعہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ جہاں آکسیجن کی معطلی کے باعث مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر صحت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے۔ ہسپتال کے سربراہ بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔