جعلی نکاح نامہ کیس: ظلم کی شکار خاتون کو 10 سال بعد انصاف مل گیا

Jun 13, 2023 | 13:05:PM
جعلی نکاح نامہ کیس: ظلم کی شکار خاتون کو 10 سال بعد انصاف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) انٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج انٹی کرپشن علی رضا اعوان نے 2014ء میں درج ہونیوالے جعلی نکاح نامے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے 3 ملزمان کو 7،7 قید کی سزا سنائی، اسکے ساتھ ساتھ تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی جس کی عدم عدائیگی کی صورت میں قید کی مدت 3 ماہ بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ملزمان میں تنویر احمد، منیر احمد اور نکاح رجسٹرار محمد انوار شامل ہیں جنہیں ضمانت پر ہونے کے بعد عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پراسیکیوٹر وسیم سرور نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیے: سفاک والدین نے دو گھنٹے کی بچی 3 لاکھ میں بیچ دی

ملزمان کیخلاف چونیاں قصور میں 2014ء میں مقدمہ درج ہوا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے نیلم بی بی کا جعلی نکاح نامہ تیار کیا، تنویر احمد نے جعلی نکاح کیا جبکہ منیر احمد نکاح کا گواہ بنا۔

اس کیس میں عدالت نے تین شریک ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا جن میں مبرا بی بی، فیض الرحمان اور سردار طالب حسین شامل ہیں۔