خواتین کیلئے خوبصورت نظرآنا مشکل، میک اپ کے سامان پر ٹیکس عائد

Jul 13, 2023 | 18:43:PM
خواتین کیلئے خوبصورت نظرآنا مشکل، میک اپ کے سامان پر ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)خواتین کیلئے بڑی مشکل ،خوبصورت نظر آنا ہے تو ٹیکس دینا ہوگا ،حکومت نے  میک اپ کے سامان پر 23 سے 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے  میک اپ کے سامان پر 23 سے 25 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ، جس سے عام  فیس واش 350 سے بڑھ کر 575 روپے جبکہ برانڈڈ فیس واش4000 سے بڑھ کر5800 روپے تک کا ہوگیا ،مسکارا 100 روپےسے بڑھ کر 350 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

ٹیکس عائد ہونے کے بعد لپ پنسل 50 روپے اضافے کے بعد 150 روپے،نارمل بلوشن 150 سے بڑھ کر 350 روپے، برانڈڈبلوشن کٹ 500 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گیا،اسی طرح لپسٹک 150 سے بڑھ کر 400 اور بالوں کا کلر 125 سے بڑھ کر 350 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

دکانداروں کو کاروبارکم ہونے کی فکرستانے لگی، کہتے ہیں ہرچیز دگنی قیمت پر چلی گئی ہے ،ایسے میں کاروبار کیسے کریںگے،دکانداروں کے ساتھ خواتین بھی مہنگائی کا رونا روتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب عبدالقیوم عباسی کے والد کو رہا کردیا گیا

بیوٹی پارلر چلانے والی خاتون کاکہناتھا کہ ہربجٹ میں کاسمیٹکس کا سامان مہنگا کردیا جاتا ہے,جبکہ دکان سے میک اپ کا سامان خریدتی خاتون نے سارا غصہ حکومت پر اتار دیا۔خواتین کا کہنا ہے کہ ٹیکس تو لئے جاتے ہیں لیکن وہ پیسہ کہیں خرچ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔