ہیڈ لائنز

Jul 13, 2023 | 15:42:PM
ہیڈ لائنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل گیا،آئی ایم ایف نے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کردیئے،وفاقی وزیرخزانہ نے تصدیق کردی ،اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دی 9 ماہ کےپروگرام میں 3ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے،آئی ایم ایف سے با ت چیت میں وزیر اعظم کا کردار نہایت اہم رہا، اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ایک ہفتےمیں 4.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ، رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئےگی۔

ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا،آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں ،معاہدے میں کڑی شرائط شامل ہیں،وزیراعظم نے حقیقت واضح کردی، شہباز شریف نےکہا فنڈ کے حصول کیلئے منتیں کرناپڑیں،ملک میں معاشی استحکام کے لیےآئی ایم ایف پروگرام بہت ضروری تھا،ملتان میں لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے میں خطاب میں بولے ،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے والی قوموں کا کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

آئی ایم ایف سےمعاہدے کی منظوری کےمثبت اثرات، ملکی کرنسی کی اونچی اڑان ،ڈالرکی قیمت نیچے آگئی ،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ،274 روپے میں فروخت،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 294 پوائنٹس کا اضافہ، 45ہزار808 کی سطح پر پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف قرض معاہدہ ،،مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی ،مہنگائی 25.9 فیصد تک نیچےآنے کاامکان ،آئی ایم ایف کاکہناہے رواں سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد تک رہ سکتی ہے، گزشتہ برس معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد رہی، رواں برس مالیاتی خسارہ 7.5 فیصد تک رہنے کی توقع۔

آر ٹی ایس بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی کولایاگیا،اسرائیل کے بیان کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ،برطانیہ کی سڑکوں پر پیسے دے کر پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، وزیراطلاعات سندھ کی کڑی تنقید ،شرجیل میمن نے کہاکہ ملک کے ملزم کو گڈٹوسی یو کہا گیا،پیپلزپارٹی الیکشن کے موڈ میں آچکی، بلاول بھٹو کوعوام آئندہ وزیراعظم بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 19جولائی کوطلب کرلیا،تھانہ رمنہ اورگولڑہ میں درج مقدمات کی سماعت کے دوران اےٹی سی جج ابوالحسنات نے ریمارکس میں کہا،، چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا پڑے گا،سماعت 19 جولائی تک ملتوی۔

دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ،پانی کی آمد اوراخراج ایک لاکھ چودہ ہزار کیوسک ریکارڈ،،پی ڈی ایم اے نے گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا،ہیڈ سیلمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب،سیلابی پانی سے قصور اور اوکاڑہ کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے،جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ، فصلیں اور رابطہ سڑکیں ڈوب گئی۔

دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر،13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز نے اذان دینے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا ، مظاہرین عبد القدیر خان کے خلاف نا جائز ریاستی مقدمے کی سماعت کے موقع پر اکٹھے ہوئے تھے،ظہرکے وقت اذان دینے پر22 افراد کوشہید کردیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کاکہناہے بھارت سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہاہے ،پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے۔

سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ ،،سانحہ نومئی کے واقعات کی شدید مذمت،وفد نے کہاپاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ، نجی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ،جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پرافسردہ ،شرکاکوعمارت کے جلے ہوئےمختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر مخالفین کی فائرنگ،گولیاں لگنے سے خاتون سمیت2افرادجاں بحق ہوگئے،، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے، دونوں ملزم گرفتار۔

کندھ کوٹ میں اغوا کیے جانیوالے ایف سی اہلکارکوتاحال بازیاب نہ کرایا جاسکا،ڈاکوؤں کا مغوی کودرخت سے الٹا لٹکا کر تشدد، ملزموں نے مارپیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی،نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ میں نوجوان پر ظلم کی انتہا ،معمولی تنازع پرملزموں کابہیمانہ تشدد،ویڈیوسامنے آگئی

آن لائن لون ایپس کے حوالے سے ایف آئی اے کا گرینڈ تحقیقات کا فیصلہ ، پی ٹی اے ،سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن اور ایف آئی اے پر مشتمل جوائنٹ کمیٹی تشکیل ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے لون ایپس کیخلاف پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ،،راولپنڈی میں لون ایپ سے قرض لینے والے شخص کی خود کشی کےمعاملے پر ایف آئی اے کا اسلام آباد میں لون کمپنی کے دفتر پرچھاپہ ،ریکارڈ ضبط کرلیا

سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ، قومی ٹیم گال پہنچ گئی،ایک روزہ آرام کے بعد کل سے ٹریننگ شروع کریں گے، پاک لنکا،،پہلا بڑا مقابلہ سولہ جولائی سے شروع ہو گا ،فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری پر نظریں جمالیں۔

ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’ومبلڈن‘ ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن الینا ریباکینا باہر ہو گئیں ، انہیں تیونس کی اونس جیبئر نے دو ایک سے شکست دی۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے
ٹیگز: