ضمنی الیکشن کی ووٹر لسٹیں پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

Jul 13, 2022 | 21:45:PM
ضمنی، الیکشن ،ووٹر ،لسٹیں ،پی ٹی آئی ،لاہور ہائی کورٹ ،چیلنج
کیپشن: پی ٹی آئی نے ووٹر لسٹیں لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشدکی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈی آر او کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور میں انتخابی حلقوں میں ووٹرلسٹوں میں ردوبدل کرکے فراڈ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے پر درخواستیں دیں، شنوائی نہیں ہوئی، ضمنی انتخاب کےحلقوں میں دوسرےحلقوں کے ووٹرز کو لسٹوں میں شامل کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ووٹرلسٹوں کو  الیکشن ایکٹ اور  رولز سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے، 25 مئی کے نوٹیفکیشن سے پہلے کی ووٹرلسٹوں پرضمنی انتخاب کرانےکا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اوگرا نے سمری بھجوادی

یاسمین راشدکی جانب سے استدعا کی گئی ہےکہ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے بےدریغ  استعمال کو بھی روکا جائے۔

 دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ آفس نے ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا، ہائی کورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول نہ لگانےکا اعتراض عائد کیا ہے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کریں گے۔