انتخابی نشان دینے کے وقت میں توسیع پر چیف جسٹس کا حامد خان سے دلچسپ مکالمہ

Jan 13, 2024 | 17:45:PM
انتخابی نشان دینے کے وقت میں توسیع پر چیف جسٹس کا حامد خان سے دلچسپ مکالمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کرنے  کے وقت میں توسیع  کی بازگشت سپریم کورٹ میں بھی سنائی دی جب چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ 7بجے تک الیکشن کمیشن نے انتحابی نشان دینے کا وقت بڑھا دیا ہے۔ 

چیف جسٹس نے حامد خان سے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہوسکتا ہے یہ آپ کیلئے اچھی خبر ہو،بری بھی ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 7 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے  جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں کو تحریک انصاف نظریاتی کے پلیٹ فارم سے انتخابی نشان بلے باز  کے تحت الیکشن لڑنے کی ہدایات جاری کر دی  گئی ہیں جسے الیکشن کمیشن نے دھوکا دہی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک شخص ایک وقت میں صرف ایک ہی پارٹی کا ممبر ہو سکتا ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو بلے باز کا نشان کیسے الاٹ کر سکتے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی امیدواروں کو ’’بلے باز ‘‘کا نشان دینے سے انکار