اپوزیشن لیڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا، رکن سندھ اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں نجی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں صحت کا نظام خراب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز نجی کلینک اور لیبارٹیاں چلا رہے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی میں جتنی کرپشن ہے اتنی صحت کے کسی بھی ادارے میں نہیں ہوگی۔
پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو این آر او نہیں ملے گا یہ لوگ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤچاہتے ہیں۔