بھارت "سیوک دی کنفیشنز" کے سچ سے خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فریڈم آف اسپیچ کی دعویدار بھارت , پاکستانی ویب سیریز ” سیوک:دی کنفیشنز “ کے سچ سے خوفزدہ ہو گئی۔
نیٹ فلیکس کی طرز پر پاکستانی پلیٹ فارم vidly.tv پر ویب سیریز ” سیوک:دی کنفیشنز“شروع کی گئی، سیوک دی کنفیشن1984 سے 2022 کے عرصے کی سچی کہانیوں پر مبنی ایکشن تھرلر ویب سیریز ہے، جس کو روکنے کیلئے بھارت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم vidly.tv پر پابندی لگا دی، بھارت کی وزارت اطلاعات نے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت حاصل ایمرجنسی پاورز کے ذریعے ویب سیریز پر پابندی لگائی، بھارتی چینلز اور اخبارات میں بھی انکشاف ہوا کہ پابندی کی اصل وجہ ویب سیریز سیوک:دی کنفیشنز ہی ہے۔
After the release of the Pakistani web series "Sevak- The confession," which highlights the violence committed by Hindus against Muslims,
— News Today (@newstoday_org) December 13, 2022
Read morehttps://t.co/JbOBJPBd3Q#newstoday #sevak #pakistaniwebseries #webseries #webseries2022 #india #banned #hindutva #hindutva???? pic.twitter.com/U5FkqvyA43
ویب سیریز میں بھارتی ہندوتوا موومنٹ کی حقیقی عکاسی کی گئی ہے، ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے بھارت میں ایمان کو بنیاد بنا کر کیسے ظلم و بربریت ہو رہی ہے، ویب سیریز میں بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کی گئی ہے،ویب سیریز میں دکھایا گیا انتہا پسند کیسے اقلیتوں کے خلاف عوام کو نفرت انگیز جرائم پر اکساتے ہیں،
ویب سیریز میں بابری مسجد، 2002 کے سانحہ گجرات سمیت ایسے واقعات کی کہانیاں شامل ہیں،ویب سیریز میں بھارت کے بڑے انتہا پسندوں کے حقیقی و گھناﺅنے کرداروں کو کھل کر دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز میں انتہا پسندی، مذہبی دہشت گردی کا اصل چہرہ دکھانے پر بھارتی حکومت کو سخت اعتراض ہے۔ پابندی لگانے سے کیا سچ اور حقیقت بدل سکتی؟