فٹبال ورلڈ کپ: تاریخ رقم کرنے کو تیار تارکین وطن کی ٹیم

Dec 13, 2022 | 12:31:PM
فٹبال ورلڈ کپ: تاریخ رقم کرنے کو تیار تارکین وطن کی ٹیم
کیپشن: اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی سے نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے، ان کا تعلق مختلف یورپی ممالک میں مراکش سے ہجرت کرکے آنے والی برادریوں سے ہے۔

پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول برداشت کرنے والے گول کیپر یونس بیونو کینیڈا میں پیدا ہوئے، اسی طرح میڈرڈ میں جنم لینے والے اشرف حکیمی کی پورے ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کافی شاندار رہی ہے، سفیان امرابت نیدرلینڈز میں رہائش رکھتے ہیں، سفیان بوفل کی پیدائش فرانس میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آخری مرحلے کیلئے فیفا کا نئی میچ بال استعمال کرنے کا اعلان

مراکش فٹبال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کیلئے پوری دنیا میں پھیلے اپنے ٹیلنٹ کو جمع کیا اور خاص طور پر اس بات کا دھیان بھی رکھا گیا کہ کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ اس حوالے سے تنازع نہ ہو، اسی لیے سفیان امرابت نے مراکش کیلئے ہاں کہنے سے قبل نیدرلینڈز کے کوچ سے رابطہ کیا تھا۔