گلگت بلتستان،جاپانی کوہ پیما مہم جوئی کے دوران گر کر ہلاک، دوسرا زخمی 

Aug 13, 2023 | 23:27:PM
گلگت بلتستان،جاپانی کوہ پیما مہم جوئی کے دوران گر کر ہلاک، دوسرا زخمی 
کیپشن: چوٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں نامعلوم چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ایک جاپانی کوہ پیما ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی کوہ پیما کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو لے جانے کا بتایاگیا گھانچے کے ڈپٹی کمشنر عمر وقار نے بتایا کہ جاپان سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیما تمورا شنجی اور سامبا تاکیاسو ضلع گھانچے کی وادی کندے میں واقع 6 ہزار 800 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، چڑھائی کے دوران دونوں کوہ پیما رسی سے پھسل کر 5 ہزار 300 میٹر کی بلندی سے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔ان دونوں کے علاوہ ایک اور کوہ پیما نامعلوم چوٹی پر چڑھنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گیا۔گرنے کے بعد معمولی زخمی ہونے والے جاپانی کوہ پیما سامبا تاکیاسو اپنے ساتھی مہم جو تمورا شنجی کو خیمے تک لانے میں کامیاب ہو ئے اور پھر بیس کیمپ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کیلئے اچھی خبر؛ جشن آزادی پر 5 لٹر مفت پیٹرول کا اعلان
ہشی ویلی کے تجربہ کار کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم کو پھنسے ہوئے کوہ پیما کی مددکیلئے روانہ کیا گیا، علاقے میں تلاشی کے باوجود وہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے، یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ رات کو اترائی کے دوران کسی شگاف میں گر گیا ہوگا۔مہم کے منتظم نے تصدیق کی کہ بیس کیمپ میں سامبا تاکیاسو کی حالت مستحکم ہے اور انہیں اتوار کے روز پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو لے جایا جائے گا۔زندہ بچ جانے والے کوہ پیما نے ہلاک ہونے والے کوہ پیما کے اہل خانہ کو مہلک واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین انتقال کر گئے