فارن فنڈنگ کیس؛ قاسم سوری نے نوٹس موصول ہونے پر ایف آئی اے کیخلاف درخواست دائر کر دی

Aug 13, 2022 | 17:59:PM
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، قاسم سوری، فارن فنڈنگ کیس، نوٹس موصول، ایف آئی اے، درخواست دائر
کیپشن: قاسم سوری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس موصول ہونے پر ایف آئی اے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ 10 اگست کو ایف آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا تھا ،ایف آئی اے کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اس طرح کا نوٹس جاری کرے، بلوچستان ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹس کیخلاف درخواست دائر کی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹ میں پارٹی امور چلانے کیلئے رقم آتی تھی،2011 تا 2013 تک اکاﺅنٹ میں صرف55 لاکھ 56 ہزار روپے آئے،تحریک انصاف نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر