فوڈ اتھارٹی ان ایکشن, ملاوٹ کرنیوالوں کی شامت آگئی

Aug 13, 2022 | 18:14:PM
فوڈ اتھارٹی ان ایکشن, ملاوٹ کرنیوالوں کی شامت آگئی
کیپشن: پنجاب فوڈ اتھارٹی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ سپلائرز کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ٹھوکر نیاز بیگ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، مضر صحت دودھ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ٹھوکر نیاز بیگ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشین سے چیکنگ کے دوران دودھ میں فیٹ، ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈیری سیفٹی ٹیم نے ٹیسٹ فیل ہونے پر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ گاڑی نمبرآر سی338،ایل آر 4437اورایل ای ٹی 4544 میں غیر معیاری دودھ سپلائی کیا جا رہا تھا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر وارث اقبال اور امجد علی نامی سپلائرز کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

تلف شدہ دودھ کی مقدار میں اضافے کیلئے خشک پاؤڈر، آلودہ پانی اور کیمیکلز کا استعمال کیا گیا تھا۔ قدرتی اجزاء  سے محروم دودھ انسانی جسم میں پیٹ، انتڑیوں اور معدے کی متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

شعیب جدون نے عوام سے گزارش کی کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصر کی پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔صوبہ بھر میں معیاری دودھ کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عطااللہ تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ