مسابقتی کمیشن نے شوگرسیکٹر میں گٹھ جوڑ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا، اربوں روپے جرمانہ 

Aug 13, 2021 | 20:25:PM
مسابقتی کمیشن نے شوگرسیکٹر میں گٹھ جوڑ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا، اربوں روپے جرمانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسابقتی کمیشن نے شوگر سیکٹر میں گٹھ جوڑ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا،55 شوگرملوں اور ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 4 ممبرز پر مشتمل فل بنچ نے شوگرملز کے خلاف فیصلہ سنایا،شوگرملز کو جرمانے کی رقم جمع کرانے کیلئے 2 ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔
مسابقتی کمیشن نے کہاہے کہ 81 شوگر ملیں کارٹلائزیشن میں ملوث پائی گئیں ،26 شوگرملز پر ان کے ٹرن اوورکا10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، کمیشن نے مزید کہاہے کہ ان شوگرملوں پر جرمانے کی رقم کا تعین ٹرن اوورطے ہونے کے بعد ہوگا۔
مسابقتی کمیشن نے کہاکہ شوگرملوں پر مجموعی جرمانہ 55 سے 60 ارب تک جانے کا امکان ہے،شوگرملوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے ٹینڈرز میں بھی ملی بھگت کی ،22 شوگرملز کو فی کس 5 ،5 کروڑ روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ خوف و ہراس کا شکار