پولیس کا ڈر یا کچھ اور ؟ ننکانہ صاحب میں دو نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق 

Apr 13, 2024 | 22:52:PM
پولیس کا ڈر یا کچھ اور ؟ ننکانہ صاحب میں دو نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ننکانہ صاحب میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پولیس کے ڈر سے 2 نوجوانوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر جانبحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب  کے علاقے ٹھٹھہ گجراں مشمولہ خضرا آباد کے رہائشی 2اشخاص نے دریائے راوی میں چھلانگ لگا دیں جس کے باعث دونوں ڈوب گئے ،ایک کو گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مردہ حالت میں باہر نکال لیا دوسرے کو اگلے روز 1122کے عملے نے سرچ اپریشن کر کے لاش نکال لی ۔

گزشتہ روز تھانہ منڈی فیض آباد کی پولیس نے غلط اطلاع پر علاقہ بچھو کی پار ٹھٹھہ گجراں میں ریڈ کی دوران ریڈ پولیس نے ارشد عرف کالی ولد چوہدری اشرف اور مرتضیٰ ولد چوہدری سرور پر فائرنگ کی تو مرتضٰی ڈر کی وجہ سے دریا میں گود گیا اور کہتا کے مجھے فائر لگ گیا ہے مجھے بچاو تو اسے بچانے کے لیے ارشد نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ جس کی بنا پر دونوں کی دریا میں ڈوب کر موت واقعہ ہو گی۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ارشد کی نعش ڈھونڈ لی اور مرتضیٰ کی نعش ریسکیو واٹر سرچ آپریشن ٹیم کے ڈھونڈنے سے تاحال نہیں ملی۔

مقتولین کے ورثا کی اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ہمیں فوراً انصاف مہیا کیا جائے اور ملزمان کو حراست میں لے کر کاروائی کی جائے ،ایس ایچ او تھانہ منڈی فیض آباد ننکانہ صاحب نے اپنے تھانہ کے پولیس ملازمین جو اس واقعے میں ملوث تھے مدعی کی درخواست پر مقدمہ زیر دفعہ 302/148/149 ت پ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری کی نوشکی میں مسافروں کے قتل کی سخت مذمت