ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کا ورچوئل اجلاس، اسحاق ڈار کی شرکت، معاشی صورتحال پر بریفنگ

Apr 13, 2023 | 22:11:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے زوم کے ذریعے اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی، جس میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے زوم کے ذریعے اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی، جس میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسحاق ڈار نے ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کو ملکی معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح معاہدہ جلد ہونے کی امید ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات قابل تعریف ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نویں جائزے کے تحت تمام پیشگی اقدامات پر عمل درآمد کرچکا، تمام عالمی ذمہ داریاں بروقت پوری کی جارہی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ جن نکات پر اتفاق ہوا ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔