اسٹیٹ بینک کسی کے حوالے کرنے پر عدالت جانا پڑا تو جائینگے، قمر زمان کائرہ

Apr 13, 2021 | 19:24:PM
اسٹیٹ بینک کسی کے حوالے کرنے پر عدالت جانا پڑا تو جائینگے، قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا گروتھ ریٹ2فیصد ہے،گروتھ ریٹ پر کنٹرول نہیں ہوگا تو مہنگائی مزید بڑھے گی، اسٹیٹ بینک کسی کے حوالے کرنا ہمیں قبول نہیں، اس حوالے سے عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت ملک میں سب چیزیں امپورٹ کررہی ہے ،سڑکوں پر ٹریفک جام حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔حفیظ شیخ ہمارے دور میں بھی رہے ہیں، ہم نے اپنے دور میں لوگوں کو سہولت اورروزگار فراہم کیا۔
 پی پی رہنما نے کہا کہ کشمیر سے ہماراشہ رگ کا رشتہ ہے،ہمارا سلیکٹڈ وزیر اعظم مودی کی جیت کی خوشی منارہے تھے،پیپلز پارٹی ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بننے پر ہم نے ایک معاہدہ لکھا تھا،معاہدے میں لکھا تھا سب کچھ اتفاق رائے سے ہوگا،معاہدے میں لکھا تھا ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم 10 جماعتوں کا اتحاد ہے۔ جس میں تمام جماعتوں کی حیثیت برا برہے۔اتحاد کے ساتھ تنظیم کا مستقل ایجنڈا اور عہدے ہیں۔ہم کسی عہدے اور منصب پر نہیں لڑے گے ،پی ڈی ایم ایک عظیم مقصد کے لئے بنا تھااور ہم اس مقصد کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس اب بھی موقع ہے ، آئے وضاحت دے۔ پی ڈی ایم عوام کے لئے بنایا گیا ہے جہاں عوام کی بات آتی ہے وہاں ذاتی مفادات نہیں دیکھنا چاہئے۔ ہم اب بھی پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو موقع دیتے ہیں کہ استعفوں کے حوالے سے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں۔ پی ڈی ایم سے رجوع کریں، ہم ان کی بات سننے کو تیار ہیں اور مل کر شکایتیں دور سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی اور اے این پی استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ فضل الرحمان