حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر

Apr 13, 2021 | 00:05:AM
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا ضابطہ اخلاق کے تحت محدود نمازیوں کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح ادا کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں قاری عبدالرحمان السدیس نے نماز تراویح پڑھا ئی، اس موقع پر حرم شریف میں مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ طواف کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دوسری جانب مدینہ منورہ میں بھی نماز تراویح ادا کی گئی۔ وہاں شیخ عبدالمحسن القاسم نے نماز تراویح پڑھائی۔


یا د رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازِ تراویح میں رکعت کی تعداد کو نصف کرنے کا حکم جاری کیا گیاتھا جس کے بعد حرمین میں 10 رکعت نماز تراویح پڑھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مزید 4 ارکان اسمبلی کو وزیر بنانے کی تیاریاں۔۔