بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات،گرفتاری روکنے کی درخواست  پر سماعت نمٹا دی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس سماعت کیلئے مقرر

Oct 12, 2023 | 10:28:AM
 بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات،گرفتاری روکنے کی درخواست  پر سماعت نمٹا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست  پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے ،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب نے رپورٹ پیش کر دی،عدالت نے رپورٹ پیش کرنے پر درخواست نمٹا دی۔
جسٹس مس عالیہ نیلم نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلاء پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اس میں رپوٹ آگئی ہے،اے آئی جی لیگل نے آئی جی کے ایماپر رپورٹ دے دی ہے ، ایف آئی اے سمیت دیگر کی رپورٹ بھی آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی پر طلباء میں چھریاں چل گئیں

جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ فائل آرہی ہے، فائل کو تالے لگ گئے ہیں  وہ بینک میں ہے ،جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ دو رپورٹس آگئی ہیں ، تیسری کس کی ہے؟ جس پر وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ آ چکی ہے، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا متعلقہ فریقین کی رپورٹس آنے پر کیس کو نمٹا رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

عدالت نے کیس میں بشریٰ بی بی کی آج تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے، جج محمد بشیر نے ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل طلب کر رکھے ہیں۔