حریم شاہ نے بھارت کی دھاندلی بے نقاب کردی

Nov 12, 2023 | 10:54:AM
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے  ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کی شکست پر آئی سی سی کو وارننگ جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ٹک ٹاکر حریم شاہ نے  ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کی شکست پر آئی سی سی کو وارننگ جاری کردی۔

پاکستان کی شکست اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر آنے کے بعد جہاں شائقین کرکٹ کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا وہیں حریم شاہ نے بھی بھارت کی دھاندلی بے نقاب کردی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر حریم شاہ پوسٹ جاری کی جس پر 'شرم کرو بی سی سی آئی' واضح طور پر لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ پر حریم شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ٹیگ کرتے ہوئے بھارت کی سخت سیکیورٹی، کھانے کے ناقص معیار، جانبدارانہ امپائرنگ کے مسائل کو اجاگر کیا اور ہجوم کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان عوامل نے پاکستان کو مقابلے سے باہر نکلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ،'میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو  تاکید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ہندوستان کسی بھی تقریب کی میزبانی نہ کرے اگر ہندوستان میں میچ رکھے گئے تو ہم کسی صورت بھی اس کا حصہ نہیں بنیں گیں'۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا 44 ویں میچ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ  میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کو 338 رنز ہا ہدف دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 43 عشاریہ 3 اوورز میں صرف 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  ٹِک ٹوکر  حریم شاہ نے یہ دعویٰ کر کے تنازع کو جنم دیا تھا کہ جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023  فکس ہے۔ اس حوالے سے پوسٹ جاری کرتے ہوئے حریم شاہ نے  مایوسی کا اظہار کیا تھا کہ، 'ہندوستان سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے، لیکن ہم بے وقوف نہیں ہیں۔'