آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت میں کوئی مضائقہ نہیں، صدر عارف علوی 

Nov 12, 2022 | 19:22:PM
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیف آف آرمی سٹاف، تعیناتی پر آئین، مشاورت کی اجازت نہیں دیتا،
کیپشن: صدر عارف علوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی پر مشاورت ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہاکہ کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں،ان کاکہناتھا کہ معاملات بہتر کرنے میں جوادارے موثر ہیں، ان سے گفتگو چل رہی ہے ، اداروں کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں ۔
صدر مملکت نے کہاکہ جلد الیکشن ہو جائیں تو بہتر ہے ، جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے بات چیت کرنی چاہئے پیغام رسانی کرتا ہوں ،ان کاکہناتھا کہ آئین اعتماد کاووٹ لینے کی اجازت دیتا ہے مگر میں اس پوزیشن میں نہیں ،صدر عارف علوی نے کہاکہ عمران خان پرانے دوست، لیڈر مانتا ہوں مگر مشورہ کرکے کام نہیں کرتا۔
ان کاکہناتھا کہ ہر کام عدلیہ پر ڈالتے ہیں فیصلہ آجائے تو مانتے نہیں ، ادارے سیاسی طور پر استعمال ہو رہے ہیں، نیب قانون میں سیاسی استعمال غلط تھا، پاکستان کسی ملک خصوصاً بڑے ملکوں سے تعلقات خرا ب نہیں کرنا چاہتا ۔

یہ بھی پڑھیں: راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس،لانگ مارچ سکیورٹی پر بریفنگ