راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس،لانگ مارچ سکیورٹی پر بریفنگ

Nov 12, 2022 | 18:39:PM
وزیر پارلیمانی امور، راجہ بشارت ، چیف سیکرٹری، شرکت، لانگ مارچ، سکیورٹی کا جائزہ
کیپشن: راجہ بشارت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کا جائزہ ، کمشنرز اور آر پی اوز نے بریفنگ دی،پولیس اور انتظامیہ کو لانگ مارچ یا جلسے کے قریب پٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے کہاکہ بڑے شہروں میں مارچ کی آمد پر ٹریفک انتظامات کا خاص خیال رکھیں ، شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کم سے کم پریشانی ہونی چاہئے ، لانگ مارچ کے عقب سے بغیر چیکنگ کسی کی شمولیت نہیں ہونی چاہئے ۔
اجلاس میں پولیس اور انتظامیہ کو لانگ مارچ یا جلسے کے قریب پٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ طے شدہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پولیس نفری کی تعیناتی متوازن ہونی چاہئے، سستی کی گنجائش نہیں ۔
اجلاس میں مارچ کی راولپنڈی آمد سے قبل تمام بڑے ہسپتالوں میں ضروری انتظامات کافیصلہ کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بری خبر، میلبرن میں موسلادھار بارش جاری