کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بری خبر، میلبرن میں موسلادھار بارش جاری

Nov 12, 2022 | 18:08:PM
کرکٹ، دیوانوں، بری خبر، میلبرن، موسلادھار بارش،
کیپشن: پاک انگلینڈ کپتان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرکٹ کے دیوانوں کیلئے بری خبر، میلبرن میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبرن کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کرینگے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جوزبٹلر کی سربراہی میں میدان میں اترے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کل میلبرن میں کھیلا جائے گا جہاں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے،آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے کل بھی میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کردی ،محکمہ موسمیات نے کہاکہ کل صبح سے شام تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا جس کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا کو فائنل کیلئے فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرس گفانی ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے تاہم سری لنکا کے رنجن مدوگالے فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔ 2019 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھی ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا فیلڈ امپائر تھے تاہم میچ میں انگلینڈ فاتح رہا تھا۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے قوانین میں تبدیلی کردی ،ناک آﺅٹ مرحلہ ، ضابطے کے مطابق 10 ،10 اوور کا میچ ہو گا،اتوار کو 30 منٹ کا اضافی وقت مختص کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے کہاکہ پیرکو میچ کھیلنا پڑا تواسے یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ، کمیٹی نے کہاکہ پیر کو میچ کیلئے 2 کے بجائے 4 گھنٹے اضافی دستیاب ہوں گے ،اتوار کے بعد پیر کو بھی میچ نہ ہو سکا تو فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ چیمپئن ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل ،بچے ،بوڑھے،جوان سبھی پرجوش