عدالت نے زیادتی کیس میں سابق وزیر کو بڑی سزا سنا دی

Nov 12, 2021 | 21:59:PM
بھارت سابق وزیر
کیپشن: اجتماعی زیادتی کیس میں بھارت کے سابق وزیرکو سزا سنا دی گءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں سابق وزیرکو  اجتماعی زیادتی  کیس میں  عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق یوپی کے سابق وزیر گایتری پرجاپتی سمیت 3 ملزموں  کو اجتماعی زیادتی کیس میں لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے سزا سنائی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر لکھنؤ پولیس نے سابق وزیر  اور دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔گایتری پرجاپتی، آشیش شکلا اور اشوک تیواری پر عمر قید کے علاوہ 2 ،2لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔خصوصی جج پون کمار رائے نے 10 نومبر کوتینوں ملزموں کو چترکوٹ کی ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ 

عدالت نے دیگر چارملزموں  وکاس ورما، امریندر سنگھ "پنٹو"، چندرپال اور روپیشور "روپیش" کوعدم  ثبوت کی بنا پر تمام الزامات سے بری کردیا تھا۔

جمعہ کو جب سزا سنائی گئی تو تینوں ملزمان عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2017 کو اتر پردیش کے چترکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پرجاپتی اور اس کے چھ ساتھیوں کے خلاف اس کی 17 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی  کے  الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ وہ اس  وقت کان کنی کے وزیر تھے اور 2015 اور 2016 کے درمیان اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو مستقبل کا کرس گیل مل گیا،چھکوں ،چوکوں کی ویڈیو وائرل