پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں، امریکا

May 12, 2023 | 10:07:AM
پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں، امریکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے مؤقف ظاہر کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں ہے۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں، پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت

ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے، پوری دنیا میں قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں، آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے، پہلے کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں،  انٹرنیٹ رابطوں کا ایک اہم ذریعہ ہے،جو لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔