وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وزراء سے محروم

Mar 12, 2024 | 12:32:PM
وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وزراء سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی کابینہ کی تشکیل کےبعد بھی متعدد اہم وزارتیں اور ڈویژنز وزراء سے محروم  ، وزیراعظم نےایک درجن سےزائد وزارتوں اورڈویژنزکا قلمدان اپنے پاس رکھ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکئی اہم وزارتوں اورڈویژنز کاقلمدان تاحال کسی کونہیں دیا،موسمیاتی تبدیلی،آئی ٹی، مواصلات،بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان تفویض نہیں کیا گیا،پارلیمانی امور،صحت اورنیشنل فوڈ سکیورٹی کاقلمدان کسی کو نہیں دیا گیا،

وزیراعظم نےمذہبی امور،آبی وسائل،امورکشمیر وگلگت بلتستان کے قلمدان اپنے پاس رکھ لئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیشنل سکیورٹی اورتخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کےانچارج وزیربھی خود ہیں،وزیراعظم شبہازشریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نےگزشتہ روزحلف اٹھایا تھا،وفاقی وزراء کو ایک یاایک سے زائد وزارت یا ڈویژن کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  باتیں بس، اب ایکشن کا وقت آگیا، رواں ہفتے کیا کرنا ہے؟وزیر خزانہ نے بتا دیا