رمضان کی آمد سے قبل ہی ناجائزمنافع خور میدان میں  آگئے

Mar 12, 2023 | 10:43:AM
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خور میدان میں آگئے ہیں، بازاروں میں سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ناجائز منافع خور میدان میں آگئے ہیں،  بازاروں میں سبزیوں ، پھلوں  اور  اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

 بازاروں میں کھجور ساڑے پانچ سو روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہےاور پیاز جو  پہلے 50 روپے میں دوکلو دستیاب ہوتے تھے اب بازاروں میں 150 تک فروخت کیے جارہے ہیں ۔

ٹینڈے 80روپے، لوکی بھی 80روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ مٹر 70روپے، آلو 45 سے 50روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمت دیکھی جائے تو مارکیٹ میں سیب 290 روپے کلو، اسٹرابیری 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

خربوزہ 165 روپے کلو اور کیلا 250 روپے درجن فروخت ہونے لگا۔ 

مزید پڑھیں: مظاہروں کے باوجود فرانسیسی سینیٹ میں متنازع پنشن اصلاحات بل منظور

شہریوں کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں حکومت کی جانب سے اس قسم کے اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ دو وقت کی روٹی مشکل ہے تو پھر مہنگے پھل اور سبزیاں کہاں سے خریدیں جب کہ گوشت تو دسترخوان سے غائب ہی ہوچکا ہے۔