سینٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

Mar 12, 2021 | 20:22:PM
سینٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین سینٹ انتخاب کیلئے مقرر پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور سینیٹر مصدق ملک کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کےلئے یکساں تعداد میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی استدعا کی گئی ۔
پریزائیڈنگ افسر کے مطابق کمیٹی کا کنوینر اس کے اراکین خود منتخب کرنے اور برآمد شدہ آلات کو معاملے کا حتمی فیصلہ ہوجانے تک سیل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ۔
چنانچہ پریزائیڈنگ افسر نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی یکساں تعداد پر مشتمل سینٹ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی جن کے نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف سیکریٹری سینٹ کے پاس جمع کروائیں گے۔