سمندری طوفان شدت سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا

سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سے تقریباً 600 کلومیٹر  جبکہ ٹھٹھہ سے 580 کلو میٹر دور ہے:محکمہ موسمیات

Jun 12, 2023 | 09:45:AM
سمندری طوفان شدت سے کراچی کی طرف بڑھنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز) سمندری طوفان بیپرجوئے مزید شدت اختیار کر گیا، طوفان کراچی سے تقریباً 600 کلومیٹر دور رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے پیش نظر کراچی میں بدھ سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے، سمندری طوفان بیپر جوائے کراچی سے تقریباً 600 کلومیٹر  جبکہ ٹھٹھہ سے 580 کلو میٹر دور ہے۔ سمندر میں بگڑنے لگے حالات اور کراچی پر طوفان کے منڈلاتے خطرات میں سائیکلون کے گرد تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے لگے، 180 سے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان کی آمد ، کراچی کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سائیکلون ٹریک فی الحال شمال مشرقی ہے آج دوپہر تک سائیکلون شمال،شمال مغرب کی طرف تھوڑا سا آگے بڑھے گا، سائیکلون لینڈ فال جنوب مشرقی سندھ یا گجرات ریجن کے درمیان کہیں متوقع ہے، آنے والے دنوں میں سائیکلون کے ٹریک میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔

سمندری طوفان کی شدت میں مزید  اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ماہیگیروں کو آج سے کھلے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کل طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔ کراچی سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر کیٹی بندر کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ڈی ایچ اوز کوالرٹ رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کو تیار ہے، کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھنا ہو گا، ادویات ، ایمبولینس ، آلات اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کردیں، ہر اسپتال میں طبی عملے کی حاضری یقینی بنانا ہو گی، شہر میں 14 سے 16 جون تک بادل بھی جم کر برسیں گے۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بھی خبردار کردیا جبکہ ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر زبیر احمد نے بتایا کہ طوفان کے براہ راست کراچی سے ٹکرانے کے امکانات کم ہیں، لیکن سمندر میں لہروں پندرہ سے بیس فٹ بلند ہوسکتی ہیں۔