بنا ٹائپ کیے واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ

Jul 12, 2022 | 15:00:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بنا ٹائپ کیے واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے اور یہ دنیا بھر کا مقبول ترین میسجنگ پروگرام ہے۔واٹس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے تو بیشتر افراد میٹا کی زیرملکیت ایپ کے مخصوص فیچرز کو بھول جاتے ہیں یا واقف ہی نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک فیچر اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں میسج کو ٹائپ کیے بغیر لکھ کر بھیجنا ہے۔واٹس ایپ پر یہ 'جادو' بھی کرسکتے ہیں بس گوگل اسسٹنٹ یا آئی فون میں سیری کی مدد لینا ہوگی، ان دونوں کی سپورٹ واٹس ایپ میں کئی سال سے دستیاب ہے۔اینڈرائیڈ فون پر گوگل اسسٹنٹ کو اوپن کریں اور واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے فون کے مائیکرو فون پر کچھ کہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کہتے ہیں ' Send a WhatsApp message to a Friend' تو گوگل اسسٹنٹ کانٹیکٹ کو تلاش کرکے دے گا۔

پھر اسسٹنٹ کی جانب سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو بس اوکے سینڈ اٹ کہیں۔آئی فون میں بھی یہی طریقہ کار ہے بس سیری فنکشن کو ٹرن آن کریں اور اسکرول کرکے واٹس ایپ کا انتخاب کریں۔

اس کے بعد ہے سیری کے الفاظ کے ساتھ سینڈ واٹس ایپ میسج ٹو یور کانٹیکٹس کے ساتھ ان ایبل کریں تاکہ ٹائپ کیے بغیر میسجز بھیج سکیں۔

میسج بھیجنے سے قبل سیری کی جانب میسج کا پریویو بھی دکھایا جائے گا اور سینڈ کرنے کے سوال پر یس کلک کہنا ہوگا۔