’غازی باپ کا غازی فرزند‘ ڈی ایس پی سرور اعوان کو آئی جی پنجاب نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

Jan 12, 2024 | 19:59:PM
پندرہ برس بعد ڈی ایس پی سرور اعوان کو پنجاب پولیس کا غازی قرار دے دیا گیا
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) پنجاب پولیس کے بہادر افسر ڈی ایس پی سرور اعوان کو ان کی جرأت اور شجاعت کے اعتراف میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے ’غازی‘ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

ایک پُروقار تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے انہیں غازی کا بیج لگایا گیا جبکہ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی صلاح الدین کیطرف سے سرور اعوان کو غازی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا، آرمی چیف

تقریب میں فورس کے اس بہادر افسر کی حوصلہ افزائی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر اور پی ایس ٹو آئی جی پنجاب ایس پی حمزہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 2008ء میں سرور اعوان بطور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے لاہور تعیناتی کے دوران پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نےپنجاب پولیس کا غازی قرار دینے پر افسران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہاکہ غازی کا اعزاز پانا ان کیلئے باعثِ فخر ہے۔

خیال رہے کہ ڈی ایس پی سرور اعوان کے والد بھی پاک فوج کے غازی تھے جنہوں نے متعدد محاذوں پر وطن عزیز کیلئے بے خوف ہوکر لڑتے ہوئے کمال شجاعت اور جوانمردی کا مظاہرہ کیا۔