پی ٹی آئی کا فیصل آباد کیلئے امیدواروں کا اعلان

Jan 12, 2024 | 18:49:PM
پی ٹی آئی کا فیصل آباد کیلئے امیدواروں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل آباد ڈویژن کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی چال کہیے یا کچھ اور پی ٹی آئی نے ن لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے انتہائی اہم  وار کیا ہے ، فیصل آباد سے  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 101 میں بھائی کے مقابلے میں بھائی کو ہی ٹکٹ دے دیا، پی ٹی آئی نے پی پی 101 میں لیگی امیدوار چودھری اشرف کے مقابلے میں انہی کے بھائی چودھری اکرم کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ 

باقی حلقوں کی بات کی جائے تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 جھمرہ سے علی افضل ساہی، این اے 96 سے حیدر کھرل، این اے 98 سےافتخار گھمن، این اے 99 سےملک عمرفاروق، این اے 100 سےڈاکٹرنثارجٹ، این اے 103 سےمیاں علی سرفراز، این اے 104 سےصاحبزادہ حامدرضا کو ٹکٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا فیصل آباد ڈویژن کیلئے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

فیصل آباد ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 سے جنید افضل ساہی، پی پی 99 سے احمد شفیق، پی پی 100 سے  عمیر  وصی، پی پی 101 سےچوہدری اکرم، پی پی 102 سے شہیر داؤد بٹ، پی پی 103 سے شاہد خلیل نور، پی پی 104 سے فاروق ارشد، پی پی 105 سے  عادل پرویز گجر، پی پی 106 سے  رائے احسن کھرل، پی پی 107 سے جاوید نیاز منج، پی پی 108 سے رانا آفتاب احمد خان، پی پی 110 سے حسن خان نیازی جبکہ پی پی 111 سے بشارت ڈوگر  پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح پی پی 112 سے اسد عمر دراز ، پی پی 113 سے میر شہباز اعوان، پی پی 114 سے لطیف نذر گجر، پی پی 115 سے شیخ شاہد جاوید، پی پی 116 سے ملک اسماعیل سیلا، پی پی 117 سے رانا بابر اور پی پی 118 سے خیال احمد کاسترو کو پی ٹی آئی کی جانب ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔