اعتماد کے ووٹ کو بلڈوز کیا گیا: رانا ثنا اللہ

Jan 12, 2023 | 01:23:AM
اعتماد ,ووٹ, بلڈوز, رانا ثنا اللہ
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  اعتماد کے ووٹ کو بلڈوز کیا گیا،رات کے 12بجے دھوکے سے کارروائی جاری رکھی گئی،یہ کارروائی غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔

 رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناراض پی ٹی آئی ارکان کو بھی ایوان میں لایا گیا، پرویز الہیٰ نے ناراض ارکان کو اسمبلی نہ توڑنے کا حلف دیا ،پی ٹی آئی کے انجینئرنگ اور ارکان خریدنے کے الزامات غلط ثابت ہوگئے، ایوان میں حکومتی ارکان کی تعداد 181 سے زیادہ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کیلئے قرارداد ایوان میں پیش ، اپوزیشن کا بائیکاٹ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، نوٹس کو سرکولیٹ کیا جانا چاہیے تھا، اسمبلی کارروائی سراسر فراڈ تھی،ارکان پورے ہوتے تو دن کے اجالے میں لاتے، رات گئے نہیں،پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا آج بدترین واقعہ ہوا۔