بھارتی کسانوں کے خلاف بنائے گئے کالے قوانین واپس لئے جائیں ،  گرسیون سنگھ 

Jan 12, 2021 | 11:59:AM
بھارتی کسانوں کے خلاف بنائے گئے کالے قوانین واپس لئے جائیں ،  گرسیون سنگھ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آسٹریا میں سکھ کمیونٹی کےرہنما  گرسیون سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی  حکومت دنیا میں جمہوریت کا دعوی کرتی ہے جو دردناک اور شرمناک ہے۔ کسانوں کے خلاف بنائے گئے کالے قوانین فوری واپس لئے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہارآسٹریا میں سکھ کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری گر گرسیون سنگھ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو بھارتی حکومت دنیا میں جمہوریت کا دعوٰی کرتی ہے، جو غلط ہے ۔  جمہوریت میں فیصلے عوام کی رائے سے کئے جاتے ہیں۔ جو قوانین کسانوں کو منظور ہی نہیں ان کو بنایا ہی کیوں گیا ہے، اس کالے قانون کو واپس لیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں گرسیون سنگھ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم احتجاج بھی کریں گے اور ہم اپنے کسان بھائیوں کو یہاں سے بھارت بھی بھیجیں گئے۔ بھارتی حکومت کو کالے قانون واپس لینا ہو گے۔ قانون بنتے وقت کسانوں کو پوچھنا چاہئے تھا۔عوام  کی رائے لینا ضروری ہوتا ہے ۔کالے قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کر رہے ہیں۔