ایبٹ آباد، این اے 16 اور پی کے 44 میں پولنگ کے دوران مبینہ دھاندلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

Feb 12, 2024 | 19:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں ایبٹ آباد کے حلقے این اے 16 اور پی کے 44 میں ووٹنگ کے دوران ہونیوالی مبینہ دھاندلی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 16 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ جاوید عباسی اور پی کے 44 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس کے مطابق انہیں ان حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں علی اصغر خان اور افتخار خان کے مبینہ طور پر جعلی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 133 قصور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج، پی ٹی آئی کے حامی امیدوار کامیاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے آزاد امیدوار علی اصغر خان اور افتخار خان سمیت این اے سولہ اور پی کے 44 کے ریٹرنگ آفیسر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔