این اے 133 قصور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج، پی ٹی آئی کے حامی امیدوار کامیاب

Feb 12, 2024 | 18:15:PM
این اے 133 قصور، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج، پی ٹی آئی کے حامی امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر ضیاء) پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 قصور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر نے درخواست ٹھوس شواہد نا ہونے پر خارج کردی۔

قصور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر عامر بٹ نے ناکافی شواہد کی بناء پر درخواست خارج کردی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کی لیگل ٹیم کو فارم 49 جاری کردیا۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد اسحاق خاں نے اس حلقے سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی تھی جس پر آج ریٹرنگ آفیسر نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔