آزاد امیدوارکتنی سیٹیں جیت چکے؟ صوبوں اوروفاق میں صورتحال واضح  

Feb 12, 2024 | 09:36:AM
آزاد امیدوارکتنی سیٹیں جیت چکے؟ صوبوں اوروفاق میں صورتحال واضح  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین )8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج سست روی کا شکار رہے یہی وجہ ہے کہ اسی رات 12 بجے تک کے اعلان کے باوجود الیکشن کمیشن بمشکل 3 دن میں نتائج مکمل کر سکا۔ 

ان تین دنوں میں  پاکستانی کشمکش کا ہی شکار رہے صرف ووٹرز ہی نہیں بلکہ امیدوار بھی الیکشن کمیشن کی راہ تکتے رہے کہ کب ان کی کامیابی یا ناکامی کا پروانہ جاری کیا جائیگا، خدا خدا کر کہ اب تمام حلقوں کے نتائج مکمل  کر لیے گئے ہیں وہ الگ بات ہے کہ بہت سے حلقوں میں ہارنے (دوسرے نمبر پر رہنے )والےا میدواروں نے البتہ ان نتائج  کو چیلنج کر دیا ہے ۔

لیکن اس الیکشن کی ایک بات بہت دلچسپ ہے وہ یہ کہ اس بار کسی کو بھی واضح اکثریت نہیں مل سکی جبکہ آزاد امیدوار  برتری میں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ تمام جماعتیں بشمول پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی ان امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کے درپےہیں اور کوشاں ہیں کہ ان کو ملا کر حکومت بنا لی جائے ، لیکن یہاں ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے کہ آیا کتنے آزاد امیدوار اس الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

قومی اسمبلی 

سب سے پہلے اگر قومی اسمبلی کی  بات کی جائے تو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 101 آزاد امیدوار  کامیاب ہو چکے ہیں ،دوسرے نمبر پر  پاکستان مسلم لیگ(ن) ہے جس کے 75 امیدوار قومی اسمبلی  کی نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں، تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے پاس 54 سیٹیں ہیں ، چوتھے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہے جس کے پاس 17 سیٹیں ہیں،  جے یو آئی کے پاس 4، آئی پی پی کے پاس 2، پاکستان مسلم لیگ  کے پاس 3، بی این پی مینگل کے پاس 2 ، نیشنل پارٹی کے پاس 1 ، باپ کے پاس بھی ایک ، پی این اے پی کے پاس ایک ، پاکستان مسلم لیگ ضیا کےپاس بھی ایک سیٹ ہے ، اس طرح قومی اسمبلی کی 264 نشستوں پر فاتحین کا اعلان ہو چکا ہے، واضح رہے کہ 2 رہنماؤں کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیئے گئے  تھے ۔

پنجاب اسمبلی 

پنجاب اسمبلی کی بات کی جائے تو اس کی  296 سیٹیوں پر الیکشن ہوئے جن میں سے 138 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور 137 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے میدان مارا ہے ، تیسرے نمبر پر پاکستان  پیپلز پارٹی  ہے جس کے پاس پنجاب کی 10 سیٹیں ہیں ،  چوتھے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ (ق) ہے جس کے حصے پنجاب کی 8 سیٹیں آئیں،  اس کے بعد تحریک لبیک پاکستا ن ، آئی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ضیا ہیں ان تینوں پارٹیوں کے پاس ایک ایک سیٹ ہے ۔

سندھ اسمبلی 

سندھ اسمبلی کی بات جائے تو وہاں پاکستان پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے  جس کے 84ا میدوار صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،  اس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کا نمبرہے جس  کے پاس صوبائی اسمبلی کی 28 سیٹیں ہے اور تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار ہیں  جو 13 سیٹویں پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور جماعت اسلامی کے پاس 2،2 سیٹیں ہیں ، اس طرح 129 سیٹوں پر انتخاب کا اعلان کیا گیا ۔