شاداب کی شادی پر عاصم اظہر کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی شرکت کی۔شاداب خان کے ولیمے کی تقریب میں اسپورٹس سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔
Congratulations to my brother @76Shadabkhan ???? one more down ???? khush rahen aap dono humesha aameen pic.twitter.com/4gZNMmbHMo
— Asim Azhar (@AsimAzharr) February 10, 2023
گلوکار عاصم اظہر نے دولہے شاداب خان کے ساتھ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی اور ساتھ ہی تبصرہ کیا کہ ایک اور کرکٹر کی شادی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
گلوکار نے شاداب خان کی زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ شاداب خان معروف کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں