عطا تارڑ کی گرفتار ورہائی پر مریم نواز کا موقف بھی سامنے آ گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتار ورہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جو مرضی کرلوتمہارا جانا ٹھہرگیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نے خود گاڑی میں بیٹھ کراپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔
ان کا کہنا تھاکہ آج ایک سیاسی اداکار نے ڈرامارچایاہے، جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تورہائی کیسی؟ اس کا مقصدوزیرآباداورڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہمدردیاں حاصل کرناتھا۔