لاہور ہائیکورٹ نے 2023 میں عدالتی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Dec 12, 2022 | 23:27:PM
لاہور ہائیکورٹ، عدالتی چھٹیوں، نوٹیفکیشن جاری،
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 2023 میں عدالتی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروی کو کشمیر ڈے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی،16 مارچ کوعرس چنن پیر کے موقع پر ہائیکورٹ بہاولپور بنچ اور بہاولپور کی ماتحت عدالتوں میں مقامی تعطیل ہوگی۔
23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی،7 مارچ کو گڈ فرائی ڈے کے حوالے سے کرسچن کی عدالتی چھٹی ہوگی،9 مارچ کو ایسٹر ڈے کے حوالے سے کرسچن کو عدالتی چھٹی ملے گی۔
22 سے 24 اپریل تک عید الفطر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل ہو گی ،یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔
24 مئی کو سر صادق محمود کی برسی کے موقع پر ہائیکورٹ بہاولپور بنچ اور بہاولپور کی ماتحت عدالتوں میں مقامی تعطیل ہوگی،29 اور 30 جون کو عیدالضحیٰ کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔
28 اور 29 جولائی کو یوم عاشور کے سلسلہ میں ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی،14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلہ میں ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔
25 اگست کو عرس حضرت غوث بہاو¿لدین ذکریا ملتانی کے سلسلہ میں ہائیکورٹ ملتان بنچ اور ملتان کی ماتحت عدالتوں میں مقامی تعطیل ہوگی،7 ستمبر کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔
28 ستمبر کو عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہوگی،9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عام تعطیل ہوگی،25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کے موقع پر ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہوگی ،25 ستمبر سے 8 جنوری تک ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل