شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی،اجلاس صبح 9 بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا،اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق ہو گی،
وفاقی کابینہ 3 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبہ کی تعمیر سے متعلق معاہدے کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن ریکوڈک منصوبہ پر کابینہ کو بریفنگ دے گی،وفاقی کابینہ ریکوڈک منصوبہ پر ریگولیٹری منظوریاں بھی دے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
ای سی سی میں ریکوڈک منصوبہ سے متعلق وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے فنڈنگ پلان کی منظوری دی گی تھی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے منظوری کی توثیق کرے گی۔